رہنما
ھدایات برائے استعمال ماڈل
کمرشل انوائس
برائے
پاکستانی برآمد کنندگان
National Trade & Transport Facilitation
Committee
1st
Floor, Azeem Avenue,
2-C, 13th Street, Bukhari Commercial Area,
Khayaban-e-Shujaat, D.H.A. Phase 6,
Karachi- Pakistan
Phone: +92 21 524 2568-69, Fax: +92 21 524 2570
Email: nttfc@cyber.net.pk website: www.nttfc.org
¨
معیاری کمرشل انوائس(Standard Commercial Invoice) کے استعمال کے تین قدم
¨
چھپوائی کی تفصیلات ۔ Printing Specifications
¨
فارم میں معلومات(Data) بھرنے
کا طریقہ ۔Data Filling Instruction
¨
کارباری تفصیل ۔Transaction
Detail
¨
ترسیل کے انتظام کی تفصیل ۔Transport Details.
¨
انوائس کی تاریخ اور نمبر ۔ Invoice Date and No.
¨
دیگر معلومات ۔ Other Information
¨
خریدار (اگر مرسلہ الیہ کی بجائے کوئی
اور ہے) ۔ Buyer.
¨
اطلاع بھیجنے کا پتہ ۔ Notify Address
¨
جس کے حکم، حساب اور خطرہ پر۔ (By The Order and for account
and risk of)
¨
مال کے پیداوری ملک کا نام ۔ Country of Origin of Goods.
¨
مال کی ترسیل اور ادئیگی کی شرائط ۔ Term of Delivery and Payment
¨
لدے ہوئے مال کی معلومات ۔ Shipment Information
¨
مجموعی وزن، کلوگرام ۔ Gross Weight, kg
¨
مال کی معلومات ۔ Goods
Information
¨
صحیح اور درست ہونے کی تصدیق کردہ ۔ Certified True and Correct.
کمرشل انوائس(Commercial Invoice) بین الاقوامی دستاویزات میں ایک کلیدی حیثیت کا
حامل ہے۔ تجارت کے اندر ایک اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ یہ مفید معلومات بھی
فراہم کرتا ہے اور دفاتر کے اندر معاملات کے طریقہ کار (Administrative
Procedures) کو سہل بناتا ہے۔
یہ اہم کام
وزارتِ تجارت، حکومتِ پاکستان نے نیشنل
ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی (NTTFC) کے سپرد کیا کہ وہ قومی تجارتی دستاویزات کو
اقوامِ متحدہ کے تشکیل کردہ دستاویزات کے معیارUnited Nations Layout Key (UNLK) کے مطابق بنائے۔ اب تک اس کمیٹی نے کچھ اہم دستاویزات تیار کئے
ہیں اُن میں Certificate
of Origin, Phytosanitary Certificate,
Goods Declaration Form قابلِ ذکر
ہیں۔ ان تمام دستاویزات کو،UNLK کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔ کمرشل انوائس (Commercial
Invoice)
کی اہمیت کے مدِنظر اسے بھی UNLK کے مطابق
بنائی ہوئی قومی دستاویزات کے اندر شامل کیا گیا ھے۔
پاکستان کے
تجارتی اور کاروباری اداروں کے اندر اب تک پرانے فارم کا استعمال عام ہے، اب
وہ کم از کم ، بین الاقوامی معیار کے
مطابق بنائی گئی ان اہم تجارتی دستاویزات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کہUnited Nations Economic
Commission for Europe (UNECE) کی سفارشات پر
UNLK کے مطابق یکساں دستاویزات
کی شکل میں
تشکیل دی گئی ہیں۔
اس بین
الاقوامی معیار سے ہم آہنگی اور ایسی تجارتی دستاویزات کا استعمال، معلومات کو بین
الاقوامی ترسیل کے انتظام کے مطابق بنانے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ نہ صرف یہ
ایک قدم ساری دنیا کی مارکیٹ میں پاکستان کو مراعات
فراہم کرنے کا جواز ہوگا بلکہ دن بہ دن اسکی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن بھی !
اس دستاویز کا
پہلا حصّہ برآمد کرنے والے حضرات کو کمرشل انوائس کے خاکے کا استعمال بتائے گا۔
دوسرے حصّے کے اندر معلومات کا خانہ(Data Field) کے استعمال کے
مطعلق ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ ایک نمونے کے طور پر بھرا ھوا انوائس بھی راہنمائی
کیلے منسلک ہے۔ شپنگ کے نشان(Shipping
Marks)، کسی ملک کے سکہ کی علامات (Currency Codes) وغیرہ کے
متعلق مزید معلومات این ٹی ٹی ایف سی(NTTFC) کے ویب پیج www.nttfc.org/goodsdec.asp سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
معیاری کمرشل
انوائس کو بین الاقوامی تجارت میں استعمال کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، UNLK کے مطابق ہونے کی وجہ سے پاکستان کسٹمز کے علاوہ دوسرے درآمد کرنے والے
ممالک میں اس پر کاروائی کی آسانی حاصل ہوتی ہے۔ معیاری کمرشل انوئس کا استعمال
بہت آسان ہے۔
مندرجہ ذیل
ہدایات ایک برآمد کرنے والے کو اپنے انوائس تشکیل دینے میں مزید معلومات فراہم
کرتی ہیں۔
1۔ اپنی کمپنی کا Logo ، نام پتے
کی تفصیل ایکسپورٹر (Exporter) والے خانے
میں فراہم کریں اور اپنا NTN بھی پاکستان کسٹمز کی شناخت اور کاروائی کیلئے
فراہم کریں۔
2۔ غیر محدود جگہ Free Disposal Area کو اپنی تجارت کی ضرورت
یا معاہدے کی شرائط(Term of Contract) کے تحت
استعمال کریں۔

3۔ اپنے پتے
کی تفصیل جیسا کہ Mailing Address, Telephone No., Fax No.,
Email Address اور
Banker دستاویز کے نچلے حصّے میں
ضرور واضح کریں۔
![]()

اس انوائس کے خاکہ (Format) کے اندر تمام معلومات کے
خانوں (Data Field) کو بڑی محتاط جگہوں پر رکھا گیا ہے لہٰذا ان کو
اسی طرح برقرار رکھا جائے۔ البتہ غیر محدود استعمال کی جگہ (Free Disposal Area) ، جسکا ذکر اوپرنمبر 2 پر کیا گیا ہے، کو اپنی
تجارتی ضروریات کی بنیاد پر تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
کمرشل انوائس
کو ایکسپورٹر (Exporter) کے خانہ میں کمپنی کے نام اور اس کے Logo کے ساتھ
اور دوسرے خانوں میں دی گئی سرخیوں (Headings) کے ساتھ چھپوایا جاسکتا ہے، ہر خانہ میں متعلقہ معلومات (Data) کمپیوٹر کی مدد سے تجارتی معاہدے کی ضرورت کے تحت ڈالا جاسکتا ہے۔
|
سلسلہ نمبر (S. No) |
شئے (Item) |
تفصیل (Specification) |
|
1 |
Paper Size |
A4 Size (Width: 210 mm, Length: 297 mm) |
|
|
کاغذ
کا سائز |
A4 سائز۔ چوڑائی 210
ملی میٹر، لمبائی297 ملی میٹر |
|
|
|
|
|
2 |
Top Gripper |
10 mm |
|
|
اُوپر کا حاشیہ |
10
ملی میٹر |
|
|
|
|
|
3 |
Left Margin |
20 mm |
|
|
بائیں طرف کا حاشیہ |
20
ملی میٹر |
|
|
|
|
|
4 |
Font لکھائی کی شکل |
Sans Serif:7 (Regular) |
![]()
انوائس کے
اندر جو معلومات کے خانے (Data Field) استعمال ہوئے ہیں وہ ذیل میں تحریر کیے گئے
ہیں، اِن ہی کے نیچے متعلقہ معلومات اور انہیں بھرنے کا طریقہ وضح کیا گیا ہے۔
انوائس
کی معلومات کے خانے تین حصّوں پر مشتمل
ہیں:
·
پہلا حصّہ
کاروباری تفصیلات (فریقین، شرائط وغیرہ) فراہم کرتا ہے،
·
دوسرا حصّہ ترسیل کی تفصیلات، (Shipping Marks, Container Number, etc.)
مثلاً شپنگ کا نشان، کنٹینر نمبر پیکیج کی تعداد، سامان کی تفصیل، مجموعی وزن، حجم
مکعب میٹر وغیرہ بتاتا ہے۔
·
تیسرا حصّہ، انوائس کردہ اشیاء کی تفصیلات
مثلاً شئے، مقدار، قیمت، رقم دیگر اخراجات، تخفیف اور مجموعی انوائس کی رقم، فراہم کرتا ہے،تفصیلات کے صحیح اور درست ہونے
کی تصدیق کی عبارت ضرورت کے مطابق تبدیل
کی جاسکتی ہے، واضح رہے کہ تیسرا حصّہ
برآمد کرنے والوں کی ضرورت کے تحت دوبارہ
تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
کاروبار کی معلومات مندرجہ ذیل سرخیوں (Headings) میں دی گئی ہیں:
برآمد کندہ (Exporter)
عموماً اس جگہ
برآمد کرنے والے کا نام ، پتہ اور اس
کمپنی کا نشان (Logo) پہلے سے چھپا ھوا ھوگا۔
نیشنل ٹیکس نمبر (NTN)
اس جگہ برآمد
کندہ کے لئے سینٹرل بورڈ آف ریوینیو (CBR) کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ٹیکس
نمبر (NTN) تحریر کیا جائیگا۔
مرسل الیہ ۔ Consignee
یہ خانہ اُس
پارٹی کے نام اور پتہ کے لئے مختص کیا گیا ہے جس کے حوالے مال (Goods) کیا جانا ہے، اس جگہ کو
International
Postal Space کے معیار
کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ اسے بآسانی پتہ نطر آنے والے
لفافے Window
Envelope
کیلئے استعمال کیا جاسکے۔ اس خانہ کو UNTDED 3132 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے جسکے اندر ہر سطر میں
35 حروف اور نمبر (Alpha-Numeric) کی گنجائش
ہے اور زیادہ سے زیادہ 5 سطریں استعمال کی جسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے www.unetrade.net
پر UNTDED (United Nations Data Element Directory) کا مطالعہ کریں۔
اس جگہ ذرائع
نقل و حمل، مال کو چڑھانے اور اتارنے کی جگہ کا نام، جس جگہ مال پہچانا ہے اس کا
نام اور دیگر معلومات جوکہ انوائس وصول کرنے والے کے لئے
مفید ھوں، دی جائیگی۔
اس جگہ درج کی ہوئی تاریخ اور نمبر ، انوائس کی
نشاندہی کرتی ہے۔ البتہ انوائس کی تاریخ (Invoice
Date) اور
انوائس کے نمبر (Invoice Number) کی جگہ کو آپس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ان معلومات کو رقم کی ادائیگی کے حوالے (Payment Reference) کے طور پر استعمال کیا
جائے، مگر یہ ضروری نہیں کہ یہ خرید و فروخت
کی کاروائی کی نشاندہی کریں۔
اس جگہ کو برآمد کنندہ اپنے ذاتی حوالے کے طور پر یا پھر خریدار کے
حوالے کے لئے استعمال کرسکتا ہے، مثلاً
خریدار کا آرڈر نمبر، تاریخ،
حوالہ، رجوع کئے جانے والےشخص کے بارے میں معلومات، وغیرہ۔
اگر مال کو
اور انوائس کو دو مختلف پتوں پر بھیجنا ہے ( مثلاً مال کو " گودام" جبکہ انوائس کو خریدار کے خریداری کےشعبے (Purchase Department) میں بھیجنا ہو) تو انوائس
کے وصول
کرنے والے کا نام اور پتہ یہاں لکھا جا سکتا ہے۔ اس خانہ کو UNTDED کے Data Element 3002 کے
تحت تشکیل دیا گیا ہے اور اس جگہ 35 حروف
اور نمبر (Alpha
Numeric)
فی سطر ، 5 سطروں تک لکھے جاسکتے ہیں۔
![]()
اس جگہ اس
پارٹی کا پتہ درج کیا جائے جسے مرسل الیہ (Consignee) کے علاوہ
مال کی آمد کی اطلاع دینی ہو۔ اس خانہ کو UNTDED کےData Element 3180 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے
اور اس جگہ 35 حروف اور نمبر (Alpha Numeric) فی سطر ، 5 سطروں تک
لکھے جاسکتے ہیں۔
یہاں اُس
پارٹی کے نام اور پتہ کا اندراج ھوتا ہے جو کہ تجارتی معاہدے کے تحت Risk کی ذمّہ دار
ہو۔
یہاں پر اُس
ملک کا نام درج کیا جائیگا جس ملک کا نام Certificate of Origin میں درج ہے۔
اس جگہ پر مال
کی ترسیل اور رقم کی ادائیگی سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہیں، ان کو نیچے واضح
کیا گیا ہے:
1.
ترسیل کی معیاری اصطلاحات (Standard Terms) جیسے کہ INCOTERMS (FOB, CFR, CIF) وغیرہ استعمال کی جانی چاہیے۔
2.
ادائیگی کی شرائط کیے متعلق (Payment Type)، رقم (Amount)، معملات کی
مدت (Tenor) کو
مندرجہ ذیل ترتیب سے تحریر کرنا ہے:
Payment
Type/ Amount / Tenor
ادائیگی کی
اقسام (Payment Type) کی مثالیں
Letter
of Credits / Documentary Credits (L/C)
Sight /
Payment (Tenor)
Usance
/ Acceptance/ Deferred Payment (Tenor)
Documentary
Collection
Document
Against Payment (DP) or
Cash
Against Documents (CAD)
Document Against Acceptance (DA)
دیگر قسمیں
Advance
Payment
Without
Payment (e.g. Samples etc)
Payment
After Delivery of Goods (Open Account)
یہ حصّہ مال کی ترسیل کے لئ مندرجہ ذیل معلومات کا
حامل ہے:
لدے مال کا
نشان (Shipping Marks) اور کنٹینر نمبر (Container Number)
اس جگہ
پر کنٹنیر کے باہر لکھا ہوا نشان اور
کنٹینر کا نمبر لکھیں ۔
پیکیج کی
تعداد اور قسم (No. and kind of Package) اور مال کی تفصیل(Goods Description)
اس جگہ پیکیج
کی تعداد اور ان کی قسم لکھین اور مال کو مجموعی طریقہ سے بیان کریں۔ سامان کی
تفصیل لکھنے کی ضرورت نہیں۔
مجموعی وزن کو
عام طور پر کلو گرام میں لکھا جاتا ہے اور
kg اس
کے مخفف کے طور پر تحریر کیا جاتا ہے، اور اسے سرخی کے ساتھ پہلے سے پرنٹ (Print) کروایا
جاسکتا ہے۔ دوسرے مخفف جیساکہ kos, kgs, kilos وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اگر کوئی اور اکائی (Unit) جیسے کہ tons, grams یا non-metric unit زیر استعمال
ہوں تو اُن کو مقدار کے بعد ضرور ظاہر
کرنا چاہیے۔
حجم کو مکعب
میٹر (Cubic Meter) ہی میں لکھنا چاہیے، جسس کا مخفف m3 ہے، لہٰذا اس کو بھی پہلے سے سرخی کے ساتھ پرنٹ ھونا چاہیے، دوسرے
مخفف جیساکہ “cu.
M”, “cbm” وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔
اشیاء کی
تفصیل کو پورے HS-Code
مقدار (Quantity) اور
ایکائی کی قیمت(Unit Price) کے ساتھ تحریر کرنا چاہے۔Free Disposal کا یہ بڑا خانہ فروخت کار
(Seller) کی ایما پر چھوڑا گیا ہے کہ وہ اسے اپنی سہولت
کے مطابق استعمال کرے، بعض قسم کی
اشیاء کے لئے یہاں لکھی گئی تفصیل وہی ہو
سکتی ہے جوکہ مال کی تفصیل اوپر بیان کی گئی ہے۔Free Disposal والی جگہ کے خانوں کی
تقسیم کو اپنی ضرورت کے مطابق چھوٹا یا بڑا کیا جاسکتا ہے۔ اس جگہ، کم از کم اتنی
معلومات فراہم کی جائے جوکہ ارسال کردہ مال(Consignment)
کی اجناس کی پہچان کے لئے کافی ہوں۔جیساکہ ہر
جنس کی تعداد، قیمت، ریبیٹ کی مقدار اور وہ دیگر تمام معلومات جوکہ انوائس میں
بتائی گئی ہیں اور قیمت کا ٹھیک تعیّن کرنے میں مددگار ھوں۔ (HS-Code) کی تمام
تفصیلات CBR کی ویب سائٹ http://www.cbr.gov.pk/newcu/ExpTrf/exptariff.htm پر موجود ہیں۔
اس جگہ کرنسی(Currency) درج کی جائیگی اور ہر
شئے(Item) کے آگے اس کے انوائس کی قیمت
تحریر ھوگی۔ Currency Code انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ ISO 4217 کے
مطابق ہونے چاہیے۔ پاکستانی ایکسپورٹرز زیادہ تر امریکی Dollar (USD) ، یوروپین Euro (EUR)، جاپانیYen (JPY)، سنگاپور (SGD)
Singapore Dollar ، متحدہ عرب عمارات (AED) Dirham ، پاکستانی (PKR) Rupee استعمال کرتے ہیں. کرنسی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے NTTFC کی ویب سائٹ www.nttfc.org/goodsdec.asp
پر جائیں
اور یہاں پر موجود Annex 6 - Country/Currency Codes کے Link پر Click کریں۔
مندرجہ ذیل
فہرست اُس ترتیب کو ظاہر کرتی ہے جس میں ضمنی خرچ(Ancillary
Cost) اور تخفیف (Deductions)
اگرلاگو
ھو تو آسکتے ہیں۔ اگر کہیں مجموعی رقم بتائی ہو تو اس کا ذکر بریکٹ میں کیا جاسکتا
ہے، ورنہ ضروری نہیں۔
Amount(s)
Minus Quality Rebate if applicable (Total Amount)
Packing
Freight
Other
Costs, to be specified
Insurance
(Total Charges)
Deductions,
to be Specified (Total Duductions)
Invoice
Sub-Total
Discounts
Total
Invoice Amount or Total to Pay
![]()
اس دستاویز
میں Free
Disposal کی جگہ پر خانوں (Boxes) کا استعمال
صرف راہنمائی کیلئے ہے۔ قیمت و اخراجات وغیرہ کو محض ٹائپ کر کے اُوپر دئیے گئے
انداز میں لکھا جاسکتا ہے۔ قیمت و اخراجات کے خانے کو صارف اپنی سہولت کے مطابق بڑا، چھوٹا یا اُوپر،
نیچے کر سکتا ہے۔
اس جگہ کو
ضرورت کے تحت انوائس کی تصدیق کے لئے دستخت یا سرٹیفیکیٹ کے لئے استعمال کیا
جاسکتا ہے۔
------------X--------------------X------------