تعارف ۔ اس کتابچہ کے اردو ترجمہ کی ضرورت
بین الاقوامی تجارت آجکل زیادہ تر الیکٹرانک طریقۂ کار سے بطور eCommerce کی جا رہی ہے۔ بیرونی ممالک میں اپنی تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے بھی یہ طریقۂ کار اپنانا اب لازم ہوتا جا رہا ہے۔
آج سے کچھ عرصہ قبل صرف بڑے ادارے ہی جن کے پاس EDIFACT کی سہولت موجود تھی eCommerce سے مستفید ہو سکتے تھے۔لیکن پچھلی دہائی میں انٹرنیٹ (Internet) کا استعمال عام ہونے پر الیکٹرانک تجارت (eCommerce) کے نئے طریقے ایجاد کر لئے گئے ہیں۔ اور اب چھوٹے اور درمیانے سائز کے ادارے بھی ان طریقوں کے استعمال سے الیکٹرانک تجارت کو اپنا سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کے ذریعے نہایت محفوظ طریقے سے تجارت کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک خاص زبان ebXML بنائی گئی ہے۔ اور اب زیادہ تر الیکٹرانک تجارت اس کے طے شدہ معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔ کیونکہ اس کا استعمال نہ صرف آسان ہے بلکہ EDIFACT کے مقابلہ میں سستا اور زیادہ لچکدار بھی ہے۔
کچھ سال پہلے جبکہ ebXML کا استعمال یورپ میں متعارف کیا جا رہا تھا تو نیدرلینڈ کے ادارے ECP.NL اور Equens نے وہاں کے تاجروں کو اس سے روشناس کرنے کے لئے ایک کتاب “ebXML for Managers” شائع کی تھی۔ ہم نے ان کی اجازت سے اس کا اردو ترجمہ کرکے پیش کیا ہے۔ تاکہ پاکستان میں بھی اس سے شناسائی ہو اور ebXML کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک تجارت پروان چڑھے۔
|
|
||
| جاوید منصور |
||
| ایگزیٹیو سیکریٹری |
||
| نیشنل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی |
||
| وزارتِ تجارت |
Download ebXML for Managers |
|
| حکومتِ پاکستان |
||
| | ||